بھارت میں جاری آٹو ایکسپو 2016 میں سوزوکی سلیریومتعارف کروا دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 20:06

بھارت میں جاری آٹو ایکسپو 2016 میں سوزوکی سلیریومتعارف کروا دی گئی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) بھارت میں جاری آٹو ایکسپو 2016 میں سوزوکی سلیریومتعارف کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں جاری آٹو ایکسپو 2016 میں نت نئی اور شاندار گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشیا کے اس سب سے بڑے گاڑیوں کے میلے آٹو ایکسپو 2016 میں ماروتی سوزوکی کی نئی سلیریو کراس متعارف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس گاڑی میں 1 ہزار سی سی انجن لگایا گیا ہے جو 5 اسپیڈ مینوئلٹرانسمیشن سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ اس کے بیرونی انداز میں سیاہ گرل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کئی ماہ سے خبریں آرہی تھیں کہ پاک سوزوکی کلٹسکی جگہ نئی سلیریو پیش کرنے جا رہا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی نے کلٹس کا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کروا کر سوزوکی سلیریو کو پاکستان میں متعارف کروانے کے منصوبے کو موخر کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :