پیر اعجاز ہاشمی نے جے یو پی کی مجلس عاملہ کا اجلاس 14فروری کو ملتان میں طلب کرلیا

سٹی 42 پر حملہ جمہوریت پسندوں کے لئے تشویشناک ہے، پیر اعجازہاشمی

پیر 8 فروری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 14۔ فروری کو ملتان میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے اراکین عاملہ سمیت صوبائی صدور، سیکرٹریز اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی سینیر نائب صدر محمداحمد میاں کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، تنظیمی معاملات، بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پرانتخابات، مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد، مساجد اور مدارس پر پولیس چھاپے،سیکولر طبقے کا پراپیگنڈ ہ ، اتحا د اہل سنت اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

دریں اثنا ،پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور کے مقامی چینل سٹی 42 پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز پر ہونے والے جمہوریت پسندوں کے لئے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی اور چینل کی انتظامیہ اور سٹاف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :