پنجاب میں سکھ آبادی 10ہزار سے زائد ہونے انکشاف

ووٹرز کی تعداد بھی ہندو آبادی سے انتہائی کم ، اورنج لائن سے مذہبی عبادات متاثر نہیں ، رمیش سنگھ اروڑہ

پیر 8 فروری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکھ آبادی کی مجموعی تعداد 10ہزار افراد سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم رجسٹرڈ ووٹر کے مقابلے میں ہندو آبادی سے کافی زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی وحکمران جماعت جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی ممبر رمیش سنگھ اروڑہ نے احاطہ پنجاب اسمبلی میں آن لائن سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 27کلومیٹر اورنج لائن منصوبہ میں سکھ مذہبی عبادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتاہم شرائن کے حوالے سے حکومت مکمل محتاط ہے اور مذہبی عبادات کامکمل خیال رکھا جارہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بطور ممبر شرائن بورڈ اور اورنج لائن سے ملحقہ مذہبی عبادت گاہوں اور مزارات سمیت مسلکی یونٹ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :