Live Updates

پاکستانی تاریخ کی سب سے نااہل حکومت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

جو اپنے وزیروں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ،وہ صوبے کے عوام کے حقوق کا کیا تحفظ کرے گی اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف ہزارہ بلکہ صوبے اور ملک کی تقدیر بدل جائے گی منصوبے میں ہزارہ میں تین صنعتی زون اور ایک ڈرائی پورٹ بنے گا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

پیر 8 فروری 2016 20:04

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے نااہل حکومت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہے جو اپنے وزیروں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی وہ صوبے کے عوام کے حقوق کا کیا تحفظ کرے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہزارہ کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اور وہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں ایبٹ آباد بائی پاس کے پچانوے کروڑ جو پچھلی حکومت نے اے ڈی پی میں مختص کیئے تھے وہ بھی یہاں سے دوسرے اضلاع میں منتقل کر دیئے گئے ہیں نہ ہی ایبٹ آباد میں بائی پاس تعمیر کر رہی ہے اور نہ ہی ہمیں انہیں تعمیر کرنے کیلئے ہمیں این او سی دے رہی ہے اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا زہر آلود پروپیگنڈہ پاکستان کی ترقی کے مخالف ہے جو شخص پاکستان کے مستقبل کو روشن نہیں دیکھ سکتا اس سے ہم وفا کی کیا توقع رکھیں مسلم لیگ ن کے 46بلین ڈالر کی پاک چائنہ اقتصادی پیکج سے نہ صرف ہزارہ بلکہ صوبے اور ملک کی تقدیر بدل جائے گی اس منصوبے میں ہزارہ میں تین صنعتی زون اور ایک ڈرائی پورٹ بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حویلیاں میں ایبٹ آباد پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں حویلیاں پریس کلب کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ، سابق ایم پی اے صدر ایوان تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان، تحصیل نائب ناظم حبیب اللہ خان،پریس کلب حویلیاں کے صدر قادر بخش، پریس کلب ایبٹ آباد کے صدر سردار شفیق احمد،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، حویلیاں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نثار خاکسار و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حویلیاں کی صحافت میں پچاس سال سے کام کرنے والے سید صدیق حسین شاہ، سید عبد القدوس شاہ ،و مرحوم عبد الصبور شاہ کاظمی کے صاحبزادے اعجاز شاہ،عبد الحمید تنولی کو شیلڈز دی گئیں جبکہ حویلیاں یونین آف جرنلٹس اور پریس کلب حویلیاں کے عہدیدراوں کو حویلیاں پریس کلب کی جانب سے بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پر انہیں سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے جو کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نے تقسیم کیئے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حویلیاں پریس کلب کے علیل ممبر سید صدیق شاہ کو پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد اور ھویلیاں پریس کلب کے صحافیوں کو بیرونی دورں میں ملک سے باہر بھیجا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو نیشنل لیول کی تربیتی ورکشاپس میں بھی شامل کیا جائے گا جبکہ آئندہ شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کو دیکھنے کیلئے بھی انہیں مدعو کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں سب سے نالائق حکومت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت رہی ہے جس کے دو وزیر دہشتگردوں کا نشانہ بنے جن کی آج تک قاتل نامزد نہیں ہو سکے وہ صوبے کی عوام کو کیا تحفظ دیں گے سارے فنڈ سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیئے جا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ اپنے ہی ارکان سے سیاسی انتقام لے رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ہزارہ کی ترقی کو نہیں دیکھ سکتے اس لیئے وہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے زہر آلود پروپگینڈہ کر رہے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے جس اقتصادی روٹ کی وہ بات کر رہے ہیں اس کی آج تک صوبائی حکومت سیکورٹی کلیئرنس نہیں دے سکی ہے نو وزراء کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنے جن میں سے ایک ابھی بھی جیل میں ہے صوبے میں اسی طرح کرپشن کا دور دورہ جاری ہے اداروں کی ستیاناس کر کے رکھ دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں جاری دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اب دہشتگردوں کو پاکستان میں پناہ نہیں مل رہی ہے اور ہمارے سیکورٹی ادارے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان میں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں امن لوٹ رہا ہے کراچی میں جاری بد امنی اور دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا ہے شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں پر حالات پر امن ہو رہے ہیں اور آئی ڈی پیز واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں دہشتگردی کی وجہ سے جہاں پر دوسرے ڈویژن متاثر ہوئے ہیں وہاں پر ہزارہ ڈویژن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اب مسلم لیگ ن نے ہزارہ کی ترقی کیلئے موٹر وے کے منصوبے سمیت دیگر کئی منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے حویلیاں تک اس سال موٹر وے مکمل ہو جائے گی اور آئندہ دو سال میں تھاکوٹ تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا اور ہم نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے 2018تک ان پر مکمل طو رپر عملدرآمد ہو جائے گا اور ملک میں خوشحالی کی لہر آئے گی انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کیلئے وفاقی حکومت ستاسی کروڑ روپے جاری کر رکھی ہے اسی طرح حویلیاں سے خنجراب تک ریلوے لائن کا منصوبہ بھی شامل ہے جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت ہمارے حلقے میں گزشتہ کئی برسوں سے کیٹگری ڈی کے ہسپتالوں میں سٹاف تک مہیا نہیں کر سکی ہے اور ہزارہ سے دشمنی مول رہی ہے جبکہ ہزارہ کے پی ٹی آئی کے ارکان اس دشمنی میں ان کے ہم نوالہ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات