قلعہ عبداﷲ کے مکینوں کے زیر استعمال پانی میں پولیووائرس کی تصدیق

پیر 8 فروری 2016 19:00

قلعہ عبد اﷲ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) قلعہ عبداﷲ کے مکینوں کے زیر استعمال پانی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق ضلع قلعہ عبداﷲ میں عوام کے زیر استعمال پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،اس پانی کو لوگ پینے اور کھانا پکانے سمیت دیگرمقاصد کیلئے بلاخوف و خطر استعمال کر رہے ہیں مگر جیسے ہی پانی میں پولیو وائرس کی اطلاع ملی تو لوگوں نے پانی کا استعمال چھوڑ کر دیگر قریبی علاقوں سے پانی لانا شروع کر دیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کو پانی سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدائت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :