پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

پیر 8 فروری 2016 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس پارٹی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت پیٹرولم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا جاسکتا اور حکومت کے سیلز ٹیکس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی جس عام شہریوں کو وہ فائدہ نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی غیر آئینی ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔