علماء اہل سنت تعزیتی ریفرنس (کل) جامعہ نعیمیہ میں ہوگا،ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

مفتی عبدالعلیم سیالوی ،ڈاکٹر جمیل الرحمان ،ڈاکٹر راغب نعیمی سمیت نامور علماء کرام خطاب کریں گے‘ترجمان جامعہ نعیمیہ

پیر 8 فروری 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء )ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث علامہ غلام رسول سعیدی ا ورعظیم محقق العصرمولاناپیر محمدچشتی کی یاد میں علماء اہل سنت ’’تعزیتی ریفرنس ‘‘کل بروز ( منگل ) کو جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا۔جس کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،ڈاکٹر جمیل الرحمان چشتی،ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری سمیت دیگر نامور علماء کرام خطاب کریں گے ۔

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،ممتاز عالم دین مولانا غلام نصیرالدین چشتی،مولانا محبوب احمد چشتی،ڈاکٹر محمدکریم خان،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی محمدہاشم ،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر محمدسیلمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مفتی سیدزین العابدین شاہ،مولانا محب الرسول ،پیر سیدشہباز احمدسیفی،قاری محمدمنظور احمد،قاری محمدامیر قادری ، قاری عبدالرحمان جامی،مفتی فیصل ندیم،محمدعمران حسین نعیمی،پیر فاروق احمد اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران سمیت علماء کرام اوردینی مدارس کے طلباء کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ تعزیتی ریفرنس میں علامہ غلام رسول سعیدی اور مولانا پیر محمدچشتی کی دینی ،ملی ،سماجی اورادیبی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔نیز مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔