فیصل آباد ،ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے گھر ڈکیتی ،پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام

ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

پیر 8 فروری 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل وممبر قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری کے گھر ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی کے بعد پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئے ،معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا، ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیاجبکہ شہر میں روزانہ 100لگ بھگ ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں پر ممبران اسمبلی خاموش تھے آن لائن کے مطابق شہر میں روزانہ 100سے زائد ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ پولیس ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام نظر آرہی ہے ،پولیس روزانہ کی بنیادی پرہونے والی وارداتوں کی رپورٹ درج نہیں کرتی تاکہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سامنے نہ آسکے ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے شہرمیں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں میں اضافہ ہورہا ہے، پندرہ روز قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل وممبر قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری کے گھر صبح سویرے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ اور حاجی اکرم انصاری کو یرغمال بناتے ہوئے گھر سے 150 تولے زیورات اور تین لاکھ روپے کی نقدی چھین لی تھی جبکہ گذشتہ روز تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراؤنڈ کے رہائشی مون ٹیکسٹائل کے مالکانشیخ امجد کے گھر سے مسلح ڈاکوؤں 4کروڑ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے تھے،اور یکم جنوری 2015سے لیکرآج تک فیصل آباد کے شہریوں سے1ارب40کروڑروپے چھینے جانے کا انکشاف‘عوام میں شدید خوف وہراس جبکہ اتنے بڑے اعدادوشماردیکھ کرپولیس افسران بھی پریشان‘باوثوق ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2015سے لیکرآج تک کی ڈکیتی کی وارداتوں میں8کروڑ87لاکھ82 ہزار4سوروپے‘راہزنی میں30کروڑ7لاکھ31ہزار6سو64روپے‘نقب زنی کی وارداتوں میں20کروڑ87لاکھ70ہزار6سو67روپے جبکہ اسی طرح چوری ‘سرقہ عام سمیت دیگر وارداتوں میں شہریوں کو27کروڑ63لاکھ45ہزار447روپے سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 19کروڑ55لاکھ 81ہزار 5سوروپے مالیتی کاریں‘9کروڑ51لاکھ61ہزار8سوپچاس روپے کی موٹرسائیکلیں اور5کروڑ22لاکھ38ہزار5سوروپے مالیت کی ویگنیں‘ ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر گاڑیاں چھیننے کیساتھ ساتھ چوری کرلی گئیں جبکہ لٹیروں نے اتنی لوٹ مار کرنے کے باوجود صبر نہ کیااور دیہاتیوں کے 7کروڑ30لاکھ 21ہزار5سو روپے مالیت کی بھینسیں‘بھیڑیں‘بکریاں اوردیگر جانور بھی لے گئے۔

جبکہ پندرہ روز قبل ہجویری ٹاؤن کی جالندھریاں مارکیٹ میں واقع انصاری جیولر شاپ سے ڈاکودن دیہاڑے 65لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے گھر ہونے والی ڈکیتی پر ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔