حمید ہ وحید الدین نے بہاولپور میں سول ہسپتال اور بہاول و کٹوریہ ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا

رواں مالی سال میں محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام مزید ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائینگے‘ صوبائی وزیر کا وویمن چیمبرا بہاولپور کا بھی دور ہ

پیر 8 فروری 2016 16:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے بہاولپور میں سول ہسپتال اور بہاول و کٹوریہ ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے لیے معیاری ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ڈے کیئر سنٹرز کے انتظام کے لیے پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی قائم کی گئی ہے جس کے بورڈ کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی ڈے کیئر سنٹرز کی کارکردگی ، اسٹاف کی تربیت اور وہاں مہیا کی جانے والی سہولتوں کی مانیٹرنگ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 60سے زائد ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا جاچکاہے۔ رواں مالی سال کے دوران مزید سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔