ٹھٹھہ :جھونپڑی میں جھلس کر ہلاک 10 افراد کی تدفین کردی گئی

پیر 8 فروری 2016 16:31

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) ٹھٹھہ کے ساحلی جزیرے پر جھونپڑی میں لگنے والی آگ سے جاں بحق10 افراد کی تدفین پیر کو کردی گئی۔جاں بحق افراد کی تدفین کیٹی بندر جزیریکھاارو چان کے قبرستان میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ سے سو کلو میٹر دور ساحلی جزیرے کی جھونپڑی میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں مرنے والوں کی موت نے جزیرے میں رہائش پذیر باقی کے افراد کو غم سے نڈھال کیا ہوا ہے ۔کے ٹی بندر کے قریب سمندری جزیرے میں ایک دن پہلے رات گئے لالٹین گرنیسے آگ لگ گئی تھی ۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اورجھونپڑی میں لگ گئی ۔اس آگ کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :