کراچی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 16:19

کراچی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کے اس احتجاج کے باعث 7 روز سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر تاھ جو کہ آج جُزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بالآخر حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے مذاکرات کو تیار ہیں ، اگر وزیر اعظم نواز شریف مصروف ہیں تو اپنے کسی بھروسہ مند رہنما کو مذاکرات کے لیے بھیج سکتے ہیں۔

سہیل بلوچ نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی نعروں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ہمیں علم ہے کہ ہماری وجہ سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کے پیشٍ نظر ہم نے عمرہ زائرین کی جدہ روانگی کے لیئے درکار سٹاف دینے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :