میئر اور ڈپٹی میئرز کا طریقہ انتخاب اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

پیر 8 فروری 2016 13:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے طریقہ انتخاب کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روزتحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی میئرشپ کے اومیدوار علی اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں با ضابطہ پیٹیشن دائرکی جبکہ ایڈووکیٹ فرخ ڈال اور شعیب عطا تحریک انصاف کی جانب سے مقدمے کی پیروی کریں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کا مشترکہ انتخاب تحریک انصاف اور شہریوں کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :