اسلام آباد : گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب عباسی کا استعفی منظور کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے پی کے گورنر کی جانب سے پیش کیا گیا استعفیٰ چار فروری کو مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد سردار مہتاب خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں استعفے کی پیشکش کی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ابھی استعفیٰ اپنے پاس رکھیں بعد ازاں اس پر مشاورت کی جائے گی۔

تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اب کے پی کے کے گورنر سردار مہتاب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سردار مہتاب خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے حلقے میں واپس جانا چاہتے ہیں، گورنر کے عہدے پر فائز رہ کر وہ سیاسی سر گرمیوں سے دور ہو گئے ہیں جس کے پیشٍ نظر انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :