محکمہ جیل خانہ جات کی غفلت ، لاپرواہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائیاں

پیر 8 فروری 2016 12:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) محکمہ جیل خانہ جات نے کرپشن اور دیگر سنگین نوعیت کی بدعنوانیوں میں ملوث آفیسران کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت تادیبی کاروائیاں کی ہیں ،ملازمین کو کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہونے پر سزائیں دی گئیں اور فوجداری مقدمات درج کروانے کے احکامات صادر کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی مہتاب عباس اپنی ڈیوٹی سے 04یوم بغیر اطلاع غیر حاضر رہا۔

مذکورہ اہلکار اس سے قبل بھی 09ماہ کی سروس میں مختلف تاریخوں میں 10بار غیر حاضر رہا ہے۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل، وہاڑی نے مورخہ29.07.2015نے نوکری سے برخاست کر دیا۔ اس کے بعد اہلکار نے ڈی آئی جی ملتان ریجن ملتان کو اپیل دائر کی ۔ دوران ذاتی شنوائی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

(جاری ہے)

اس کی اپیل خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظرثانی آئی جی کو دائر کر دی ۔

دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ آئی جی اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل ''مسترد''کر دی۔ سابقہ گارڈن قلی سنٹرل جیل گوجرانوالہ پرویز مسیحمذکورہ اہلکار اپنی ڈیوٹی سے447یوم بغیر اطلاع غیر حاضر رہا۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل، گوجرانوالہ نے مورخہ15.05.2015کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ اس کے بعدمذکورہ اہلکار نے ڈی آئی جی لاہور ریجن لاہور کو اپیل دائر کی ۔

دوران ذاتی شنوائی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ اس کی اپیل خارج کر دی گئی۔ اس کے بعداُس نے اپیل برائے نظرثانی آئی جی کو دائر کر دی ۔ دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ آئی جی اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل ''مسترد''کر دی۔ مسماة نبیلہ سابقہ سینٹری ورکر ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ مذکورہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر سست پائی گئی اس کا پچھلا ریکارڈ ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ اہلکارہ اکثر غیر حاضر ہونے کی عادی تھی اور جیل انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پائی گئی مذکورہ اہلکار ہ دوران سروس08دفعہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر وارننگ حاصل کر چکی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مورخہ01.12.2014کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ اس کے بعد اہلکارہ نے ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن فیصل آباد کو اپیل دائر کی ۔ دوران ذاتی شنوائی تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ اس کی اپیل خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد مذکورہ اہلکارہ نے اپیل برائے نظرثانی آئی جی کو دائر کر دی ۔ دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اہلکار ہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔

مذکورہ اہلکارہ نے آئی جی کو اپیل06ماہ ، 14دن لیٹ دائر کی۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل ''مسترد''کر دی۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے محکمہ کے تمام آفیسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری محنت ، لگن و جانفشانی کے ساتھ سر انجام دیں اور بد عنوانیوں میں ملوث آفیسران و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :