حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 00:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہر سیاسی جماعت کے منشور میں شامل ہے ۔(جاری ہے)
دنیاکی ہر ایئرلائن کما رہی ہے اور پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے کیونکہ اسکے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے اور باقیوں کو ورغلاتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری دنیامیں سستا پیٹرول پاکستان میں ملتا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل ایل این جی ہے ۔
ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایل این جی کی 5بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ دنیا اس بات کوسمجھ گئی ہے مگر پاکستان کے ایکسپرٹس کو اس بات کا پتہ نہیں ۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اسٹریٹجک پارٹنر کوئی شخصیت نہیں بلکہ کسی ایئر لائن کی ہوگی ۔ جس کی وجہ سے پی آ ئی اے کو منافع بخش بنایا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ آج ہم نے پاکستان ایسا شفاف سسٹم بنایا ہے کہ دنیا کی ہر بڑی کمپنی پاکستان آ رہی ہے کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اب کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے ۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف دے رہی ہے اس لئے پیٹرول کی قیمت کو نہیں بڑھا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 102اور بنگلہ دیش میں 130روپے کا پیٹرول مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 71روپے کا لیٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پٹرول 55روپے فیلیٹر ہے جو خود ایکسپوٹر ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.