آئندہ ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخوا ، فاٹااور پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان،محکمہ موسمیات

پیر 8 فروری 2016 00:00

آئندہ ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخوا ، فاٹااور پنجاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اور بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں گہری دھند کا راج ہے۔

چمن ، پشین ، ژوب ، زیارت اور موسی خیل سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک ہے جس کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آنے والے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخوا ، فاٹا اور پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

متعلقہ عنوان :