تحریک انصاف کی کال پر پی آئی اے نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں سو کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے
اتوار 7 فروری 2016 23:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) دھرنا سیاست نے تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کو اس نہج تک پہنچایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کیلئے سو کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عمران خان کی کال پر پشاور میں پی آئی اے نجکاری کے خلاف منعقد احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف کے صوبائی سطح پر رہنماء‘ وزیر، مشیر اور ضلع ناظم کارکنوں کے بغیر احتجاج میں شامل ہونے کیلئے پہنچ گئے تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پارٹی کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تقاریر کا سلسلہ شروع کیا تو نجکاری چھوڑ کر مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف تقریریں شروع کر دیں۔
توقع کی جاری تھی کہ عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لئے اکھٹے ہوں گے مگر جب مقررہ وقت پر مقامی رہنما تقریروں کے لئے پہنچے تو تحریک انصاف کے کارکنوں سے زیادہ تعداداحتجاجی مظاہرے کی کوریج کیلئے آئے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.