افسران عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں،وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی کھلی کچہری میں ہدایت

اتوار 7 فروری 2016 23:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوٴس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو مختلف محکموں کے بارے میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔خواجہ محمد آصف نے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے افسران کو تلقین کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :