امتحانات میں 90فیصد نمبرحاصل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں میں بہبود فنڈز کے چیک تقسیم کردیئے گئے

اتوار 7 فروری 2016 23:40

امتحانات میں 90فیصد نمبرحاصل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں میں بہبود ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر امتحانات میں 90فیصد نمبر حاصل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے38بچوں میں بہبود فنڈ 50/50ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کردئیے گئے ‘چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او خالد محمود شیخ ‘ڈی پی او جہانزیب نذیر خان اور اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری تھے ‘جنہوں نے طلباء وطالبات میں چیک تقسیم کیے ۔

ڈی سی او خالد محمود شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ‘انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد سرکاری ملازمین کی بہود گان اور دیگر لواحقین میں بہود فنڈ سے 7کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرادی ہیں جس سے ان کو معاشی مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور ادائیگیوں کا سلسلہ اسی طرح تسلسل کے ساتھ جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں 90فی صد نمبر حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو 50ہزار روپے فی کس ادائیگی کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔دریں اثناء ڈی سی او نے خرم پورہ میں کرسچن کمیونٹی سکول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ا س موقع پی ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ‘ڈی او سکینڈی محمد سلیم بھٹی بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔