دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے‘(ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کبھی دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی ‘دہشت گردی کے خلاف صرف افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز ڈٹ کر جنگ لڑ رہی ہے پوری قوم کی انکو مکمل سپورٹ حاصل ہے ‘حکمران قوم کو صرف دھوکہ دے رہے ہیں‘عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انٹرویو

اتوار 7 فروری 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ‘(ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کبھی دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی ‘دہشت گردی کے خلاف صرف افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز ڈٹ کر جنگ لڑ رہی ہے جن کو پوری قوم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمران دہشت گردی میں خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر نا ہے تو موجودہ حکومت کا بھی خاتمہ کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس اور دیگر ادارے دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے (ن) لیگ کے مخالفین کی آواز کو دبانے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے پنجاب میں کالعدم تنظیمیں مضبوط ہو رہی ہے اور صوبے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ پو لیس او ر حکو مت طاقتواروں کو سپورٹ کرتی ہے جسکی وجہ سے جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے کے نعرے لگانیوالے حکمران خود کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیں وہ ملک سے کیسے کرپشن ختم کر یں گے؟حکمران قوم کو صرف دھوکہ دے رہے ہیں ۔