(ن) لیگی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف کا آئینی مدت کر نا کسی عجوبہ سے کم نہیں ہوگا ‘پیپلزپارٹی کے خلاف اب سازشیں ہو رہی ہیں اور ہم ایسا کر نیوالوں کو جانتے ہیں‘حکومت اپنا رویہ ٹھیک کر نے کی بجائے مخالفین کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی کو بدنام کر نے کیلئے اسکو دہشت گردوں کو جوڑ نے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ناکام ہو ں گے ‘پارلیمنٹ میں حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ ماراور ناکامیوں کو بے نقاب کر تے رہیں گے،پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا انٹر ویو

اتوار 7 فروری 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف کا آئینی مدت کر نا کسی عجوبہ سے کم نہیں ہوگا ‘پیپلزپارٹی کے خلاف اب سازشیں ہو رہی ہیں اور ہم ایسا کر نیوالوں کو جانتے ہیں‘حکومت اپنا رویہ ٹھیک کر نے کی بجائے مخالفین کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی کو بدنام کر نے کیلئے اسکو دہشت گردوں کو جوڑ نے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی ہے اور وہ آئندہ بھی ناکام ہو ں گے ‘پار لیمنٹ میں حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ ماراور ناکامیوں کو بے نقاب کر تے رہیں گے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف اور (ن) لیگ کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہ خود ہی اپنے سے بدلہ لیتے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں بھی (ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کرتے نظر نہیں آتے اگر وہ آئینی مدت پوری کر یں گے تو یہ ایک عجوبہ ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو خوفزدہ کر نیوالوں کو ایک بات کا پتہ ہو نا چاہیے ہم جان دے دیتے ہیں مگر ملک اور میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بطور اپوزیشن جماعتیں عوامی حقوق کیلئے پار لیمنٹ میں پہلے بھی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی حکمرانوں کو پار لیمنٹ میں بے نقاب کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :