(ن) لیگ کا اپوزیشن جماعتوں کی قربت کے ”توڑ “کیلئے پیپلزپارٹی سے مفاہمت کی پالیسی اختیار کر نے پر غور،وفاقی وزراء بھی پیپلزپارٹی پر تنقید بند دینگے‘ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ملاقات کا بھی امکان

اتوار 7 فروری 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کا اپوزیشن جماعتوں کی قربت کے ”توڑ “کیلئے پیپلزپارٹی سے مفاہمت کی پالیسی اختیار کر نے پر غور‘ وزیر اعظم نوازشر یف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں ملاقات کا بھی امکان ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکار ی سمیت دیگر معاملات میں مر کز میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں میں حکومت مخالف قربت کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں قر بت کے توڑ کیلئے (ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ سخت اور تنقیدی رویہ اختیار کر نے کی بجائے ان سے مفاہمت کی پا لیسی دوبارہ اختیار کر نے پر غور شروع کر دیا ہے جسکے تحت وفاقی وزراء بھی پیپلزپارٹی پر تنقید بند دیں گے اور وزیر اعظم نوازشر یف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم ا س حوالے حتمی فیصلہ (ن) لیگ کے مر کزی قائدین سے وزیر اعظم نوازشر یف مشاورت کے بعد کر یں گے ۔