لاہور ‘نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 7 فروری 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) لاہور میں نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے براون رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینل 24کے مطابق جیل روڈ پر واقع دفتر پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی انہوں نے اپنے منہ چھپا رکھے تھے لیکن ان میں سے ایک نے براون رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لے لئے تاہم اب تک کوئی بھی گرفتار نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :