پوری دنیا پر جنگ مسلط کرنے والی قوت امریکہ ہے‘ بین الاقوامی ایجنڈا خطے میں جنگ کو توسیع دے رہا ہے‘ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے سے ہٹ کر اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا‘ کشمیر اور افغانستان سمیت پورے خطے میں صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘حکومت قوم سے کیے وعدے پورے کر یں،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کی پارٹی رہنماؤں سے بات چیت

اتوار 7 فروری 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا پر جنگ مسلط کرنے والی قوت امریکہ ہے‘ بین الاقوامی ایجنڈا خطے میں جنگ کو توسیع دے رہا ہے‘ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے سے ہٹ کر اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا‘ کشمیر اور افغانستان سمیت پورے خطے میں صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی ا‘کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کو حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سنگین نوعیت کے نہیں اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کے ساتھ تشبیہ نہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے چین شامل ہے اور وہ پہلی بار اتنی بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے اسلئے اسے ناراض نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر حکومت طاقت کے استعمال کی بجائے اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور بات چیت سے مسائل حل کر یں ۔