فتح جنگ‘نا بالغ مسیحی لڑکی کے نکاح کوشش ناکام ‘نکاح پڑھانے پر دولہا اور اس کے والد اور پادری سمیت 4افراد گرفتار

اتوار 7 فروری 2016 21:37

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) تھانہ سٹی پولیس نے گیارہ سالہ نا بالغ کرسچن لڑکی کے نکاح کوشش ناکام بنا کر نکاح پڑھانے پر دولہا اور اس کے والد اور پادری سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا، تفصیلا ت کے مطا بق پولیس تھانہ سٹی اٹک کو اطلاح ملی کے اٹک شہر کے محلہ اعوان شریفمیں ایک شخص اپنی نابالغ بیٹی ارم کی شادی عشق مشوکی پر بالغ لڑکے کے ساتھ کروا رہا ہے،جس پر فوری کاروائی کی گئی تو دولہا بابر مسیحی اور اس کا والد صابر مسیحی اورد و لہن کے والد ٹی ایم اے کے ملازم شفیق مسیحٍ ہے کو گرفتار کر لیا جبکہ پادری طارق مسیح بھی مفت میں حوالات پہنچ گئے، ، پریمی بابرکو سول جج عبدالاسلام کی عدالت میں پیش کیا گیا ، لڑکے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے محبت کرتے ہیں صرف آج نکاح ہونا تھا رخصتی کچھ سال بعد ہونی تھی ، جبکہ ایس ایچ اوملک ارشد نے میڈ یا کو بتا یا کہ اتنی کم عمر بچی کی شادی کی اجازت ہمارا قانون نہیں دیتا،اس لیے شادی کے تمام کرادار اس وقت حوالات میں بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :