کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ،جانی نقصان نہیں ہوا، چیک پوسٹ کو نقصان

اتوار 7 فروری 2016 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو اس جگہ سے ہٹایا۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ کریکر دھماکہ تھا۔ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :