Live Updates

تحریک انصاف کا سندھ کے مختلف شہروں میں ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ،کاروان انصاف دو روز بعد عمران خان کا پیغام لیکرسندھ کے شہروں اور گوٹھوں میں پہنچے گا،تحریک انصاف کے سندھی نغمے اور سندھی بینرز بھی تیار کرلیئے گئے ،حلیم عاد ل شیخ بھرپوانداز میں عام سندھیوں کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینگے

اتوار 7 فروری 2016 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) تحریک انصاف کا سندھ بھرکے مختلف شہروں میں ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ،کاروان انصاف دوروزبعدعمران کاپیغام لیکر سندھ کے شہروں ،قصبوں،گلیوں اور گوٹھوں کی جانب روانہ ہوگا،اس سلسلے میں عمران خان کے حوالے سے سندھی نغمے اور سندھی بینرز بھی تیار کرلیئے گئے ہیں ۔یہ فیصلہ کراچی میں تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات میں کیا گیا، جس میں سندھ بھرکے مختلف شہروں میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ کاروان انصاف بس کے ذریعے عمران خان کا پیغام شہروں اورگوٹھوں تک پہنچایا جائے گا، جس کے لیے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان انصاف دوروز بعد اندرون سندھ روانہ ہوگا!سندھ بھر میں تمام اضلاع میں شہروں، شاہراہوں ،چوراہوں اور گوٹھوں میں جاکربھرپور عوامی سطح پر نئے چہروں کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی،رکنیت حاصل کرنے والوں کو تحریک انصاف کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے ویلکم کیاجائیگا ،حلیم عادل شیخ نے چیئرمین تحریک انصاف کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صحت ،ایجوکیشن اور انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں ہمارا انصاف کاروان سندھ میں تحریک انصاف کے اندر نئی روح پھونک دے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی بھی موجود تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عوام کو ظالم اور جابر حکمرانوں کی سیاسی غلامی سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات