پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کا بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو کمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ ،ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی شخص کیلئے نہ کوٹہ ہوگا اور نہ نام پر پہلے سے کمرہ بک کیا جائیگا‘سردار شام سنگھ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں کمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ،اسکے بعد معذوراور بزرگ خواتین اورحضرات ہوں گے، جبکہ ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی شخص کے لیے نہ کوٹہ ہوگا اور نہ انکے نام پر پہلے سے کمرہ بک کیا جائے گا،یہ فیصلہ بابا گورو نانک دیو جی کی تعلیما ت کیا مطابق کیا گیا ،ان الاٹمنٹ کو منظم طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامات پر بندھک کمیٹی کے نامزد شدہ ارکان کے سپرد کیے جا چکے ہیں ۔

یہ باتیں پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ اور بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے اتوار کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پر بندھک کمیٹی اورمتروکہ وقف املاک بورڈ نے ننکانہ صاحب میں "با با گورو نانک دیو جی ماڈل ہائی سکول" کا انتظامی کنٹرول پر بندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

2006میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکول کی لیزپر بندھک کمیٹی کو دی تھی لیکن سابق برخاست شدہ پردھان نے غیر قانونی طور پر اس سکول کو اپنے ذاتی کنٹرول میں لے لیا تھا ۔بورڈ نے 5 اکتوبر کی میٹنگ میں سکول کی لیز کینسل کر کے سکول کا انتظام پربندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔پر بندھک کمیٹی نے سکول بند کرنے اور تعلیمی سلسلہ معطل کرنے کا پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا اور اتوار اور گزیٹڈ چھٹیوں کے علاوہ یہ سکول بند نہیں ہو گا ۔

پاکستا ن سکھ گورو دوار ہ پر بندھک کمیٹی نے گورو گرنتھ صاحب کے برد سروپ کے سسکار کے لیے گورو دوارہ سری دربار صاحب بمقام سری کرتار پور صاحب ناروال میں انگیٹھا صاحب بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔یہ انگیٹھا صاحب چیئرمین متروکہ املاک صدیق الفاورق کی ہدایت پر اپریل میں منعقد ہونے والے بیساکھی کے میلہ سے پہلے تیار کر لیا جائے گا ،مزید برآں پر بندھک کمیٹی کی منظوری سے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے جس کے معزز ممبران سسکار کی رسومات کی بذات خود نگرانی کی ذمہ داری نبھائیں گے ،اس کمیٹی کی سربراہی سردار شام سنگھ پردھان پر بندھک کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :