ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے نیب کسی دباؤ کے بغیر کام کر رہی ہے‘ نیب نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھارکھا ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ‘ملک کو ہر صورت کر پشن سے پاک کر یں گے ‘کر پشن کرنیوالوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں انکو احتساب کے کٹہرے میں لا یا جائیگا ‘ کرپشن تمام خرابیوں کی جڑ ہے جو ترقی کاراستہ روکتی ہے،چےئر مین نیب قمر الزمان چوہدری کا انٹر ویو

اتوار 7 فروری 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے نیب کسی دباؤ کے بغیر کام کر رہی ہے‘ نیب نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھارکھا ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ‘ملک کو ہر صورت کر پشن سے پاک کر یں گے ‘کر پشن کرنیوالوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں انکو احتساب کے کٹہرے میں لا یا جائیگا ‘کر پشن کی وجہ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرہوجاتی ہے بلکہ اس سے قومی خزانے کو بھی بہت بڑا نقصان پہنچتا ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چےئر مین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ کرپشن تمام خرابیوں کی جڑ ہے جو ترقی کاراستہ روکتی ہے اور لاقانونیت پھیلاتی ہے اور نیب کا یہ فیصلہ ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی بلکہ ان سے کر پشن کی پائی پائی وصول کر کے قوم خزانے میں جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے نیب کسی دباؤ کے بغیر کام کر رہی ہے اور جہاں کہیں بھی کر پشن ہوگی وہاں آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تر قیاتی منصوبوں میں ہونیوالی کر پشن سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرہوجاتی ہے بلکہ اس سے قومی خزانے کو بھی بہت بڑا نقصان پہنچتا ہے

متعلقہ عنوان :