حکو مت صوبوں کی درخواست کے بعدمشتر کہ مفادات کونسل کا اجلا س جلد بلانے کا فیصلہ‘جلد حتمی تاریخ طے کی جائیگی‘ ذرائع

اتوار 7 فروری 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی حکو مت کی جانب سے سندھ سمیت دیگر صوبوں کی درخواست کے بعدمشتر کہ مفادات کونسل کا اجلا س جلد بلانے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخواہ حکومت ایل این جی منصوبے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر معاملات پر وفاقی حکومت سے مشتر کہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکی ہے اور ویسے بھی کسی بھی حکومت پر قانون کے تحت لازم کے ہے کہ وہ اپنے دور حکومت کی نصف مدت تک کونسل کے10اجلاس بلائے مگر(ن) لیگ کی حکومت نے صرف5اجلاس بلائے ہیں جسکے بعد اب حکومت نے ایک بار پھر مشتر کہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد حتمی تاریخ طے کر لی جائیگی ۔