لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی اور ر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ،لاہور کے علاقہ مزنگ میں3گھنٹے تک بجلی بند رہنے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج ‘گیس کی لوڈشیڈ نگ سے تنگ خواتین کا سمن آباد میں احتجاجی مظاہر ہ اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی‘شہروں میں غیر اعلانیہ طور پر 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی گئی

اتوار 7 فروری 2016 21:22

لاہور/اسلام آباد /فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی اور ر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ ‘لاہور کے علاقہ مزنگ میں3گھنٹے تک بجلی بند رہنے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج ‘گیس کی لوڈشیڈ نگ سے تنگ خواتین کا سمن آباد میں احتجاجی مظاہر ہ اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں غیر اعلانیہ طور پر 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ لاہور کے علاقہ مزنگ میں جامعہ مسجد نمرہ کے سامنے والے علاقے میں مسلسل3گھنٹے سے زائد تک بجلی کی بدترین بندش رہی جسکے خلاف شہریوں کی جانب سے صفیاں والا چوک میں حکومت اور واپڈہ کے خلاف شدید احتجا ج اور نعرے بازی کی گئی جبکہ ملتان ‘فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی اتوار کے روز ہونیوالی لوڈشیڈ نگ کے خلاف عوام کی جانب سے شدید احتجا ج اور نعر ے بازی کی گئی جبکہ اسی طر ح اتوار کے روز بھی حکومتی دعوؤں کے باوجود سمن آباد ‘اقبال تاؤن ‘ملتان سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی اور شہریوں کی جانب سے گیس کے کم پر یشر کی بھی شکایات کی گئیں بادامی باغ میں مکینوں نے گیس بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق ارد گرد کی فیکٹریوں کو گیس فراہمی جاری ہے مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، خواتین نے ہاتھوں میں ایل پی جی سلنڈر اٹھا رکھے تھے