ملک میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد2کروڑ36 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی

اتوار 7 فروری 2016 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) ملک میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد2کروڑ36 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق نومبر2015ء میں یہ تعداد2کروڑ16لاکھ80 ہزار تھی تاہم دسمبر2015ء میں یہ تعداد بڑھ کر2کروڑ36 لاکھ50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے دوران اس سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد میں20لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبی لنک کے تھری جی صارفین کی تعداد72 لاکھ40ہزار، زونگ47لاکھ50ہزار تھری جی جبکہ 2لاکھ 82ہزار فور جی، ٹیلی نار63 لاکھ70ہزار، یو فون43 لاکھ جبکہ وارد دو لاکھ 14 ہزار صارفین کو یہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :