بونیر، بیڈمنٹن میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 7 فروری 2016 20:04

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) بیڈمنٹن میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن گاگرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مستعیث حکیم داد شاہ ولد سید علی شاہ سکنہ کلیاڑی نے کہاہے کہ گزشتہ رات بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم مہمان خصوصی تھے کے تقریب کے دوران ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے میرے بھائی بختی داد شاہ کو قتل کرڈالا ہے ،بتائی جاتی ہے کہ دونوں گروپوں میں گزشتہ کئی دنوں سے دل بدی چلی آرہی تھی ،گاگرہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :