باجوڑایجنسی کے خار قبائل کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج، پولیو مہم کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان

اتوار 7 فروری 2016 20:04

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) باجوڑایجنسی کے خار قبائل کا بڑا اجتماع ۔ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج کا اعلان ۔ پولیو مہم کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان ۔ ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے خار قبائل کا ایک اجتماع زیر قیادت مفتی حنیف اللہ جا ن ، سید احمد جان، نوابزادہ نعیم الدین خان ، سید بادشاہ ،حاجی سعید الرحمن اور حاجی نعیم اللہ کے قیادت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجتماع میں فیصلہ کیاگیا کہ اتوار کے شام 5بجے سے ہیڈکوارٹر خار میں بھرپور احتجاج شروع کیاجائیگا۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ خار قبائل احتجاجاََ آئندہ پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائی گی۔مقررین نے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک پولیو کے قطرے پلانے کا بائیکاٹ اور احتجاج جاری رہے گا ۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ بجلی کے ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔