ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، سڑک کنارے نصب 30 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ،تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کی کاروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص گرفتار

اتوار 7 فروری 2016 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) فرنٹیر کور بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سڑک کنارے نصب 30 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاہے جبکہ تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کی کاروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایف سی نے ڈیرہ بگٹی شہر میں کاروائی کے دوران سڑک کنارے نصب 30 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے ۔ علاوہ ازیں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع تربت میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :