ایرانی سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنے کے خواہاں ہیں، کوئی بھی ملک اپنی آبادی کے نصف کو نظر اندار کر کے ترقی نہیں کر سکتا، اس بات کو نہیں مانتا کہ خواتین کا دفتر میں کوئی کام نہیں انکی جگہ گھر کے اندر ہے ،ایرانی صدر حسن روحانی کا تہران میں خواتین کی کانفرنس سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 19:29

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنے کے خواہاں ہیں، کوئی بھی ملک اپنی آبادی کے نصف کو نظر اندار کر کے ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں خواتین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اپنی آبادی کے نصف کو نظر اندار کر کے ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتے کہ خواتین کی جگہ گھر کے اندر ہے اور دفتر کا کام نہیں۔