ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 600 کے قریب پروازیں منسوخ ،ایئرلائن کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوچکا،ترجمان پی آئی اے

اتوار 7 فروری 2016 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جتنے جہاز اڑے ، آپریشن کے لیے سارا اسٹاف ادارے کا ہی تھا ، پانچ دن کی ہڑتال میں ساڑھے پانچ سو سے چھ سو پروازیں منسوخ ہوچکیں ، نقصان ڈھائی ارب سے اوپر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں پی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہے ، نہ صرف جدہ سے عمرہ ذائرین کو واپس لایا جارہا ہے، بلکہ گلگت بلتستان کے لیے بھی فلائٹس روانہ ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس سارے آپریشن میں جتنا اسٹاف شریک تھا وہ سب پی آئی اے کا ہی تھا،دانیال گیلانی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے پانچ دنوں میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکیں۔

متعلقہ عنوان :