Live Updates

نواز شریف نے اگر اپنی حکومت پر خودکش حملہ نہ کیا تو ان کو2018 تک حکومت کرنے کا موقع دیں گے، بلوچستان میں دیگر صوبوں کی طرح کینسر اور ہپاٹاٹیس کے علاج کیلئے ہسپتال بنایا جائے ،بلوچستان کو قوم پرستوں نے لوٹا اب صوبے کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دیں گے،تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزرچیف آف رند سردار یار محمدرند کا ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 19:01

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزرچیف آف رند سردار یار محمدرندنے کہا ہے نواز شریف نے اگر اپنی حکومت پر خودکش حملہ نہیں کیا تو ان کو2018 تک حکومت کرنے کا موقع دیں گے بلوچستان میں دیگر صوبوں کی طرح کینسر اور ہپاٹاٹیس کے علاج کیلئے ہسپتال بنایا جائے بلوچستان کو قوم پرستوں نے لوٹا اب بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان ، جہانگیر بدر، میر سردارخان رند، قاسم خان سوری، میر بابر مرغزانی، ملک اسفند خان سیلاچی ، حاجی محمد داوٴد رند، رند گروپ کے رہنما وڈیرہ عطائی خان رند،، وڈیرہ فدا علی رند، ملک کبیر خان رند ، ملک عارف رند، حاجی محمد حیات رند، سعد اللہ رند ، میر جاوید بلوچ، میر حبیب الرحمن رند، میر فقیر محمد رند، حاجی نصیب اللہ رند، بابر جاوید ، خرم حفیظ ،سبی نصیر آبادڈیرہ مراد جمالی بولان مچ ڈھاڈر کوئٹہ سمیت سندھ بلوچستان کے سینکڑوں کارکنان موجودتھے ۔

(جاری ہے)

چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا کہ بلوچستان کو سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا بلوچ قوم کے حقوق قوم پرستوں نے لوٹا اور سازش کے تحت بلوچستان کی عوام کو مسائل کی دلدل میں ڈالے رکھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کی عوام کے دکھوں کو مدواہ کرے گی میں نصیر آباد سمیت بلوچستان بھر کی عوام کا مشکور ہوں جس نے پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اورنئے بلوچستان کی بنیاد ڈالنے میں ہمارا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میں اورعمران خان کرکٹ مداح نہیں مجھے عمران خان میں تبدیلی کا نشان نظر آرہا ہے جب میں نے شمولیت کی تھی تو عمران خان کو یہ کہا تھا کہ مجھے اپنے لئے کچھ نہیں چاہیے بلکہ مجھے بلوچستان کے عوام کا جائز حقوق دلایا جائے تاکہ ان کا احساس محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد میں نہری پانی کی موجودگی ہے باوجود یہاں کے عوام بدحالی بے روزگار ی کا شکار ہیں یہاں کے زمیندار مایوس ہوچکے ہیں بلوچستان میں کینسر ہپاٹاٹیس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن کو علاج کی ضرورت ہے ملک دیگر صوبوں کی طرح نصیر آباد میں بھی کینسر کا ہسپتال بنایا جائے تاکہ عوام کو سستے علاج کی سہولیات میسر ہوسکے نصیر آباد کی عوام کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے سردار یا رمحمد رند نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے جو بلوچستان سمیت ملک کی تقدید بدل دیں گے2018کے انتخابات میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے اور انتخابات میں کلین سوپ کریں گے بلوچستان کی عوام عمران خان سے امید لگائے بیٹھیں ہے ہمیں امید ہے کہ عمران بلوچستان کی عوام کو مایوسی کا شکا ر نہیں ہونگے دیں گے آج کے کامیاب جلسہ عام سے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیدیا ہے اب وقت آچکا ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں عمران خان کی قیادت میں ملک بھر کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے ہم سب تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہے عوام کی طاقت سے ملک میں تبدیل لائیں گے اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے عوامی سماجی سیاسی شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے بلوچستان و پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات