اے این ایف نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی 4کوششیں ناکام بنا دیں،22کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی 34.7کلوگرام ہیروئن برآمد،بیرون ملک جانیوالے 4مسافرگرفتار

اتوار 7 فروری 2016 19:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) اے این ایف نے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ راولپنڈی پر بیرون ملک ہیروئن برآمد کرنے 4کوششیں ناکام بناتے ہوئے 22کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی 34.7کلوگرام ہیروئن برآمدکر لی ، جوبیرون ملک روا نہ ہونیوالے 4مختلف مسافروں کے سامان سے برآمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ، اے این ایف راولپنڈی کی ائرپورٹ ٹیم نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد کے داخلی دروازے سے 2مختلف کاروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ، قاسم علی اور غلام علی نامی 2مختلف مسافروں کو گرفتار کیا، اور دونوں کے سامان سے الگ الگ 5.650کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی گئی، جسکی مجموعی مقدار11.3کلوگرام تھی۔

دونوں ملزمان شاہین ائرلائن کی پروازنمبرNL-739 سے ریاض جانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، اے این ایف راولپنڈی کی ائرپورٹ ٹیم نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آبادپر 2مزید کاروائیوں کے دوران، قطر ائرلائن کی پرواز نمبر QR-613کے ذریعے آسٹریاروانہ ہونیوالے سیالکوٹ کے رہائشی محمد صغیر نامی مسافرکوگرفتارکر کے اسکے سامان میں چھپائی گئی 11.350کلوگرام ہیروئن برآمدکر لی ، جبکہ ترک ائرلائن کی پروازنمبر TK-711سے اٹلی روانہ ہونیوالے فیصل آباد کے رہائشی اشفاق علی نامی مسافر کو گرفتار کر کے اسکے سفری بیگ سے 12.050کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانے میں درج کر لئے گئے ہیں اورمزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :