پاکستانی ہیکرزنے بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے ادارے آئی آر ایس کی ویب سائٹ ہیک کرلی،بھارتی میڈیا

اتوار 7 فروری 2016 19:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز کے ایک گروپ نے محکمہ انکم ٹیکس کے ادارے انڈین ریونیو سروس(آئی آر ایس ) کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق مشتبہ پاکستانی ہیکرز کے ایک گروپ نے انڈین ریونیو سروس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر پیغام چھوڑا ہے ،”پاکستان زندہ باد“،ہم ٹیم پاک سائبر کے حملہ آور ہیں ،جلد ہم دوبارہ واپس آئیں گئے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیم نے ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کردیا ہے اور اس بارے میں رپورٹ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف انڈیا کو بھجوا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :