پی آئی اے ملازمین کے بچے بھی ادارے کی نجکاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،بینرز اور پلے کارڈ پکڑ کر بچے انکل نواز شریف سے پلیز پی آئی اے کی نجکاری نہ کر نیکا مطالبہ کرتے رہے

اتوار 7 فروری 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کے بعد انکے بچے بھی پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ‘بچے انکل نواز شریف سے پلیز پی آئی اے کی نجکاری نہ کر نیکا مطالبہ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور سے تعلق رکھنے والے پی آئی اے ملازمین کے بچے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے پی آئی اے ملازمین کے بچوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض بچوں نے انتہائی معصومانہ نعروں والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم سے پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کی اپیل درج تھی،انکل نواز شریف پلیز پی آئی اے کی نجکاری نہ کریں ۔