Live Updates

عمران خان وزیر اعظم کے خواب دیکھتے رہتے ہیں ان کا یہ درینہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا‘ خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں وہ جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا بیان

اتوار 7 فروری 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے خواب دیکھتے رہتے ہیں تاہم ان کا یہ درینہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا‘ خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز عمران خان کی جانب سے اپنے آپ کو مستقبل میں ملک کے وزیر اعظم بننے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں‘ عمران خان بنیادی طور پر ایک جذباتی انسان ہیں جو جوش خطابت میں بہت کچھ کہہ جاتے ہیں تاہم اب وہ پاک چین راہداری کے مسئلے کو لیکر بیٹھ گئے ہیں اور اس پر شور مچانا شروع کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات