کوہاٹ ،اینٹی پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شروع ہوگی
اتوار 7 فروری 2016 18:07
پشاور۔07 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء ) ضلع کوہاٹ کے پانچ سال سے کم عمر کے 1لاکھ 91ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شرو ع ہو گی۔اس مقصد کے لئے 487موبائل،63فکسڈ اور 21ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائیں گی جبکہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے 118ایریا سپروائز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
یہ بات نیشنل سٹاپ آفیسر ڈاکٹر شعیب خٹک نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ کی زیر صدارت ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کے اجلاس کو بتائی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر، پی ای او (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر محبت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کو گزشتہ مہمات کی حاصل شدہ اہداف اور 15فروری سے شروع ہونے والی مہم سے متعلق سیکورٹی پلان اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلا س سے اپنے مختصر خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اینٹی پولیوقطرے مہم ایک اہم قومی کاز ہے لہذ ا کسی متعلقہ ادارے یا اہلکار کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پانچ سال کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کے لئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.