نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو شامل تفتیش کر لیا گیا

اتوار 7 فروری 2016 18:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیاہے اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم کے الزام میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم میں قصوار ٹھہرایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری پیڑولیم نے 2 جنوری 2012ء کو غیرقانونی طریقے سے گیس سپلائی کی ترجیحات تبدیل کر دیں جس سے بعض شعبوں کو گیس کی سپلائی میں غیرضروری فائدہ پہنچایا گیا۔اس غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم کو نیب کی جانب سے حکم ہوا ہے کہ وہ 8 فروری کو کراچی آفس میں شامل تفتیش ہوں۔ نیب نے یہ نوٹس نیب آرڈیننس 1999ء کے سیکشن 10 کی قابل سزا شق کے تحت جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :