سی ڈی اے کی نا اہلی سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 میں 11 گھروں کا کمرشل استعمال تاحال جا ری

اتوار 7 فروری 2016 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود نااہلی کے باعث اسلام آبادکے سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 میں 11 گھروں کا کمرشل استعمال تاحال نہ روکا جا سکا ہے۔گلی نمبر 35 میں11 گھروں کیخلاف موصول ہونی والی شکایات کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل نے ردی کی ٹوکری کی زینت بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 کے مکان نمبر 1، مکان نمبر2، مکان نمبر6، مکان نمبر10، مکان نمبر12،مکان نمبر16، مکان نمبر19،مکان نمبر24، مکان نمبر26، مکان نمبر29 اور مکان نمبر 30 کو عرصہ دراز سے کمرشل استعمال کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق شعبہ انفورسمنٹ کو ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی دی جاتی ہے جس کے باعث آج تک ان گھروں کیخلاف آپریشن عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈگ کنٹرول سیل کے نوٹس کے بعد بھی فی الحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ ان گھروں کا کمرشل استعمال تاحال جاری ہے۔اسلام آبادہولیڈین ہوٹل کے سامنے گلی نمبر 35 میں کُل 18 مکانات ہیں جس میں سے 7 کو بطور گیسٹ ہاوٴس جبکہ باقی میں ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیز اور کئی قسم کے دفاتر موجود ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود ان گھروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جو کہ سی ڈی اے کی کارکردگی اور” رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال“ کی مد میں کئے گئے کئی گرینڈ آپریشنز پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

ایک طرف رہائشی علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز اور دوسری جانب مُٹھی گرم ہونے کے باعث آنکھیں بند کر لی ہیں۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ون شفیق مروت نے بتایا کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف پورے وفاق میں آپریشن جاری ہے، سیکٹر جی، آئی اور ایف کے آپریشنز کے بعد میلوڈی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم اگر میلوڈی مارکیٹ کے متعلقہ انسپکٹر کا کوئی ذاتی مفاد ہے تو اس حوالے کچھ نہیں کہ سکتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :