700 عمرہ زائرین سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 7 فروری 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) عمرہ زائرین کی دعائین رنگ لے آئیں‘ پی آئی اے کی دو پرواز و ں سے 700 عمرہ زائرین سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پی آئی اے کی 2 پروازیں عمرہ زائرین کو لیکر وطن واپس پہنچیں جبکہ پہلی پرواز پی کے 7330 پی آئی اے کے مطابق 777 بوئنگ طیارہ زائرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان کا کہنا تھا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہو گیا ہے اور بہت جلد تمام آپریشن بحال کر کے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات حل ہو جائیں گی انہوں نے مزید کہا عمرہ زائرین کی مشکلات کے پیش نظر مزید طیارے جلد روانہ کر دیئے جائیں گے۔(رضوان شاہ)

متعلقہ عنوان :