اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی کوئٹہ میں خود کش حملے کی مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس

دہشتگردوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے، ملک دشمن عناصر کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانا ناگزیر فعل ہے: حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، حافظ فیصل افضل شیخ

اتوار 7 فروری 2016 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی ، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ، حافظ محمد عمران تبسم، مہر محمد طارق ڈاہر نے کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید کی مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں افواجِ پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

دہشتگردوں سے سختی کے ساتھ نپٹا جائے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانا ناگزیر فعل ہے۔ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ دشمن طاقتیں داعش کو پاکستان میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ داعش کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ناگذیر ہو چکا ہے۔ اگر اس کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کو تعصب اور نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر عالمی برادری کی خاموشی اور حوصلہ افزائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ مسلمان حکمران خاموش رہنے کی بجائے متحد ہو کر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کیخلاف آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :