ضلعی پو لیس کا کریمینلز کے خلاف کریک ڈا ؤن متعدد کریمینلز گرفتار

معاشرتی بگاڑ کے عناصر کو جیل بجھوا کر فیصل آباد کے امن کو یقینی بنایا جا ئے، سی پی او

اتوار 7 فروری 2016 17:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ضلعی پو لیس کا کریمینلز کے خلاف کریک ڈا ؤن متعدد کریمینلز گرفتارمعاشرتی بگاڑ کے عناصر کو جیل بجھوا کر فیصل آباد کے امن کو یقینی بنایا جا ئے سی پی او تفصیلات کے مطا بق ضلعی پو لیس نے کریمینلز کے خلاف آپریشن کلین اپ کر تے ہو ئے نا جا ئزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں41مقدمات درج کرکے41ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے02کلاشنکوف،27عددپسٹل،10 عددبندوق،02عددریوالوراورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیامنشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران99مقدمات درج کر کے99ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سے6.372کلوگرام ہیروئن ،21.359کلوگرام چرس، شراب1983لیٹر ،ایک چالو بھٹی برآمد کرلی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے 06 دنوں میں42مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

جن میںAکیٹیگری کے05مجرمان اشتہاری اورBکیٹیگری کے37مجرمان اشتہاری اور22عدالتی مفرورکو بھی گرفتارکیا ہے ضلعی پولیس نے مختلف تھانوں میں جوا ء اور پرچی مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرتے ہوئے09مقدمات درج کر کے53افراد کو گرفتار کیاہے۔ جن کے قبضہ سے ایک ٹیلی ویژن،44ٰٓٓرجسٹرز،15موبائل فونز ،سینکڑوں کی تعداد میں پرچیاں اور داؤ پرلگی 92 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی۔

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ او زکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ معاشرتی بگاڑ کے عناصر کو جیل بجھوا کر فیصل آباد کے امن کو یقینی بنایا جا سکے سی پی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ میں جواء مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہمیں تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کو اس بیماری سے محفوظ رکھنا ہے جس کیلئے ہمیں دن را ت محنت کرنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :