زیکا وائرس پھیلنے کے بعد پنجاب میں محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا‘چیف سیکرٹری نے آج اجلاس بھی طلب کر لیا ‘ذرائع

اتوار 7 فروری 2016 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) امریکہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں زیکا وائرس پھیلنے کے بعد پنجاب میں محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیاجبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے آج (سوموار ) اجلاس بھی طلب کر لیا ہے محکمہ صحت نے تمام اضلاع میں ڈینگی سے متاثر تمام افراد کے فوری ٹیسٹ کی ہدایت جاری کردی پنجاب کے چیف سیکرٹری نے بھی آج اس حوالے سے اجلاس بلا لیا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت زیکا سے بچاؤ کیلئے کوئی ویکسین یا میڈیسن موجود نہیں ہے۔ زیکا سے سب سے زیادہ متاثر مالک میں برازیل، کولمبیا، ایل سلواڈوز، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہینڈراس، میکسیکو، پاناما، پیراگوئے، سوری نام اور وینزویلا شامل ہیں۔ زیکاوائرس سے متاثرہ شخص کو بخار، جوڑوں کے درد، سر درد اور آنکھیں پیلی ہوتی ہیں۔ دنیا کو محسوس ہو رہا ہے کہ زیکا وائرس مہلک ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :