اورنج ٹرین منصوبہ میں شہریوں کی ہلاکتیں انتہائی تشویشناک ہیں‘10شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد اورنج ٹرین خونی منصوبہ بن چکا، حکومت شہریوں کے جانی نقصان کو روکے‘اورنج ٹرین منصوبہ کے راہ میں تاجروں کے کاروباری مراکز تباہ کرکے انکا معاشی قتل کیا جارہا ہے

صدر مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی کا بیان

اتوار 7 فروری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما ء سید بلال مصطفی شیرازی نے اورنج ٹرین منصوبہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کے تعمیراتی پوائنٹس پر 10شہریوں کی ہلاکتوں کے بعداورنج ٹرین خونی منصوبہ بن چکا،حکومت شہریوں کے جانی نقصان کو روکے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فول پروف اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین منصوبہ چوہدری پرویزالہٰی کا منصوبہ تھا جو زیر زمین تھا اوراس منصوبہ میں نہ کسی غریب کا گھر گرتا نہ ہی تاریخی عمارتیں تباہ ہوتیں اور نہ ہی تاجروں کا کاروبار تباہ ہوتا ۔سید بلال شیراز ی نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ کی راہ شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں کے کاروباری مراکز تباہ کرکے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ساتھ تاریخی عمارتیں تباہی کے دھانے پر کھڑیں ہیں۔مزید براں انہوں نے پی آئی اے کے2ملازمین کی شہادت کے بعد ملازمین سے مذاکرات کی بجائے ایک نئی ائیر لائن بنانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ملتوی کردے ،حکومت ایک نئی ائیر لائن جبکہ مسائل سے دوچار عوام ایک نئی حکومت بنانے پر غورکررہے ہیں ،جو ان کا تحفظ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :